CRAZY TAXI DRIVER

 👈🚖 *‏پاگل ٹیکسی ڈرائیور* 🚖👉

وہ ایک خستہ حال بیہوش عورت کو لیکر ہسپتال🏥 کی ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوا۔ جسکے ساتھ دو نو عمر بچے تھے۔ شکل و شباہت سے بھکاری لگ رہے تھے۔ ڈاکٹر نے مریضہ کو دیکھا اور بولا اس بی بی کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ اگر فوری امداد نہ دی گئی تو یہ مر جائیگی۔
‏فوری علاج کیلئے خاصی رقم کی ضرورت ہے" سنتے ہی بچوں نے چیخنا شروع کر دیا۔ وہ شخص کبھی ڈاکٹر کو دیکھتا،  کبھی مریضہ کو اور کبھی بچوں کو۔ کیا لگتی ہیں یہ آپ کی؟ ڈاکٹر نے اس شخص کو تذبذب میں دیکھتے ہوئے پوچھا۔ کچھ نہیں۔ میں ٹیکسی چلاتا ہوں۔ اسے سڑک پہ لیٹے دیکھا،
‏اسکے پاس بیٹھے یہ دونوں بچے رو رہے تھے۔ میں ہمدردی میں یہاں لے آیا ہوں۔ میری جیب جو ہے، دے دیتا ہوں. اس نے جیب سے جمع پونجی نکال کر میز پر رکھ دی ۔ ڈاکٹر نے پیسوں کیطرف دیکھا اور مسکراتے ہوئے بولا۔
بابا جی ! یہ بہت تھوڑے پیسے ہیں۔
ڈھیر سارے پیسے چاہئیں۔۔۔ وہ بے بسی ‏میں ادھر ادھر دیکھ رہا تھا۔ کبھی آسمان کیطرف دیکھتا کبھی دیواروں کیطرف۔ اچانک ایک چمک سی اسکے چہرے پر عیاں ہوئی۔
ڈاکٹر صاحب ! آپ اسکی جان بچائیں۔ یہ میری گاڑی کے کاغذات ضمانت ہیں۔ میں ابھی پیسے لیکر آتا ہوں۔
وہ چلا گیا۔ ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد  ‏شروع کر دی۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ دو لوگوں کے ساتھ واپس آیا۔
ڈاکٹر صاحب! میں نے ٹیکسی بیچ دی ہے۔ آپ پیسوں کی فکر نہ کریں۔ اس نے گاڑی کے کاغذات ساتھ آنے والوں کو دیتے ہوئے کہا۔ صورت حال کو بھانپتے ہوئے، قریب کھڑا ایک خوش باش نوجوان پوچھنے لگا۔
کیا لگتی ‏ہیں یہ خاتون آپکی؟؟؟
میں نہیں جانتا کہ یہ کون ہیں۔ مگر کوئی رشتہ ضرور ہے جو مجھے اسکی زندگی اپنے روزگار سے زیادہ اہم لگی ہے۔ ٹیکسی کا کیا ہے، میں کرائے پہ لیکر چلا لوں گا۔ اگر یہ مر گئی تو یہ بچے بھی جیتے جی مر جائیں گے۔ قیامت کے روز اللّٰہ کو کیا منہ دکھاوں گا ‏کہ مجھے ایک انسان کی زندگی سے زیادہ اپنی ٹیکسی عزیز تھی۔
ساتھ آنے والے پیسے گن رہے تھے اور ساری کہانی بھی سن رہے تھے۔
آپ اپنے پیسے واپس رکھ لیں، اسکی ٹیکسی اسی کے پاس رہنے دیں۔ علاج کے پیسے میں ادا کر دیتا ہوں۔
نوجوان بولا۔ ‏نہیں بابو ! سودا ہو گیا ہے۔ ہم ٹیکسی بھی نہیں لے جارہے اور پیسے بھی دے رہے ہیں۔ ٹیکسی کے  لئے نہیں علاج کے  لئے۔
دونوں شخص یک زبان بولے۔
یہ بڈھا تو پاگل ہو گیا ہے۔ اس عمر میں کون اسے کرائے پر ٹیکسی دے گا۔ ہم تو کمانے آئے تھے۔ یہ آدھی قیمت پر ٹیکسی بیچ رہا تھا۔ ‏ہمیں دگنا منافع تھا۔ اب ہم ستر گنا منافع کمائیں گے۔ پیسے نہیں تو نہ سہی، ایک نیکی ہی سہی۔
وہ پیسے میز پر رکھتے ہوئے اٹھے۔
" ڈاکٹر صاحب ! اور ضرورت پڑے تو ہمیں اس نمبر پر کال کر دینا۔" اپنا کارڈ ڈاکٹر کو دیتے ہوئے ہسپتال سے باہر نکل گئے۔ ‏ٹیکسی والا زار و قطار روئے جا رہا تھا۔
بابو ! اللّٰہ کو میری ٹیکسی پسند نہیں آئی، پیسے والے نیکی لے گئے اور میں غریب پھر خالی ہاتھ رہ گیا..





;English translation

 👈 * Crazy taxi driver *



 He entered the hospital's emergency ward with an elderly, unconscious woman. He had two teenagers with him. They looked like beggars. The doctor saw the patient and said that she had a heart attack. If immediate help is not provided, it will die.

 The children started screaming as soon as they heard this. Sometimes the person would see the doctor, sometimes the patient and sometimes the children. What do you think of it? The doctor looked at the person hesitantly. "Nothing. I drive a taxi. I saw him lying on the road."

 The two children sitting next to him were crying. I am brought here in sympathy. I give what my pocket is. He took the money out of his pocket and put it on the table. The doctor looked at the money and smiled.

 Old man ! This is very little money.

 Need a lot of money ... He was looking around helplessly. Sometimes looking at the sky, sometimes looking at the walls. Suddenly a gleam appeared on his face.

 Doctor ! You save his life. These are my car guarantee papers. I just brought the money.

 He has gone. The doctor started first aid. After a while he came back with two men.

 Doctor! I sold a taxi. Don't worry about the money. He handed over the car papers to those who came with him. Realizing the situation, a cheerful young man standing nearby began to ask.

 What does this woman look like to you ???

 I don't know who they are. But there is definitely a relationship that I think is more important to her life than her job. What about a taxi, I'll rent one. If she dies, these children will die alive. How can I show my face to Allah on the Day of Judgment that I loved my taxi more than the life of a human being?

 Those who came with him were counting the money and listening to the whole story.

 Put your money back, let his taxi stay with him. I pay for the treatment.

 The young man said. No baby! The deal is done. We don't even take taxis and pay. Not for taxi, not for treatment.

 Both spoke the same language.

 He has gone mad. Who would hire a taxi at this age? We came to earn. He was selling a taxi at half price. We had double the profit. Now we will make seventy times the profit. No money, no good.

 He got up with the money on the table.

 "Doctor! And call us at this number if needed." Giving his card to the doctor, he left the hospital. The taxi driver was crying.

 Babu! Allah did not like my taxi, those with money took the good and I was poor then left empty handed ....




Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

HONOR OF TEACHER

PURE VILLAGE LIFE